تھانوں میں دوسال سے بند گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) صوبہ بھرکے اضلاع کے مختلف تھانوں میں بند ایسی گاڑیاں جو کم از کم دو سال سے مالک لینے نہیں آئے ان گاڑیوں کو بحق سرکاری ضبط کرکے ان کی نیلامی کی جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانوں میں بند کی گئی گاڑیاں کھڑی کھڑی ناکارہ ہوگئی ہیں ان کے پرزہ جات غائب ہوگئے ہیں کئی گاڑیوں کے ٹائر وغیرہ بھی نکال لئے گئے ہیں اور یہ گاڑیاں تھانوں میں بے کار کھڑی ہیں جنہیں کوئی لینے نہیں آیا ان گاڑیوں کو بحق سرکار ضبط کرکے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں کی تھانوں میں بندش سے تھانوں کی جگہ بھی کم پڑ رہی ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کو بحق سرکاری ضبط کرکے نیلام کردیا جائیگا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیوں کو پہلے مرحلہ میں نیلام کی جائیگا جن کے مالک گزشتہ دو سال سے گاڑیاں لینے نہیں آئے بعد ازاں دیگر گاڑیوں کی سپرد داری کیلئے متعلقہ اضلاع کی پولیس کی جانب سے اشتہار نیلام دیا جائیگا جس میں 15 دن کی مہلت دی جائیگی پھر بھی گاڑیاں لینے کیلئے نہ آنیوالے کی گاڑی بھی بحق سرکاری ضبط کرکے نیلام کردی جائیگی ۔