قومی آل راوٴنڈرعبدالرزاق کل اپنی36ویں سالگرہ منائیں گے

منگل 1 دسمبر 2015 13:32

قومی آل راوٴنڈرعبدالرزاق کل اپنی36ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)آل راوٴنڈرعبدالرزاق بدھ کواپنی36ویں سالگرہ منائیں گے۔وہ2دسمبر1979ء کولاہورمیں پیداہوئے۔عبدالرزاق نے اپنے ٹیسٹ کیرےئرکاآغاز5نومبر1999ء کوبرسبین میںآ سٹریلیا کے خلاف کیااورآخری ٹیسٹ27نومبرتایکم دسمبر2006ء کوکراچی میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلا۔انہوں نے ون ڈے کیرےئرکاآغازیکم نومبر1996ء کولاہورمیں زمباوے کے خلاف کیااورآخری ون ڈے میچ 18نومبر2011ء کودبئی میں سری لنکاکے خلاف کھیلا۔

جبکہ ٹونٹی ٹونٹی کیرےئرکاآغاز28اگست2006ء کوبرسٹول میں انگلینڈکے خلاف کیااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ15نومبر2013ء کوجنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا۔عبدالرزق نے ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں46میچوں کی77اننگزمیں28.61کی اوسط سے 23چھکوں اور230چوکوں کی مددسے1946رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور134رنزہے۔باوٴلنگ میں7008گیندوں پر3694رنزدے کر36.94کی اوسط سے100وکٹیں لیں اورفیڈنگ کے دوارن 15کیچزبھی پکڑے۔

انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ بیٹنگ میں265میچوں کی228اننگزمیں29.70کی اوسط سے 124چھکوں اور382چوکوں کی مددسے5080رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور23نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور112رنزہے۔باوٴلنگ میں10941گیندوں پر8564رنزدے کر31.83کی اوسط سے269کٹیں لیں اورفیڈنگ کے دوارن 35کیچزبھی پکڑے۔عبدالرزاق نے ٹونٹی ٹونٹی میچوں بیٹنگ میں32میچوں کی29اننگزمیں20.68کی اوسط سے 21چھکوں اور21چوکوں کی مدد سے 393 رنز بنائے۔ انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور46*رن ناٹ آوٴٹ رنزہے۔باوٴلنگ میں339گیندوں پر395رنزدے کر19.75کی اوسط سے20وکٹیں لیں اورفیڈنگ کے دوارن 12کیچزبھی پکڑے۔