انشاء اللہ اگلے دو سال میں میری شادی ہوجائے گی ، رابعہ انعم
منگل 1 دسمبر 2015 13:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)نیوز کاسٹر رابعہ انعم اپنے دلچسپ لب و لہجے، انداز اور طرزکے سبب سب سے نمایاں نظر آتی ہیں۔ خاص کر جب وہ کسی مہمان سے قومی زبان میں سوالات کرتے کرتے پشتو بولیں لگیں تو باقی اینکرز ان سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔اپنے ایک دلچسپ انٹرویو میں رابعہ انم نے کہا کہ بابا کی خواہش تھی کہ میرا نام انعم ہو اور دادا چاہتے تھے کہ پوتی کا نام رابعہ رکھا جائے تو ان دونوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے میرا نام”رابعہ انعم“رکھاگیا۔
میرا تعلق پٹھان فیملی سے ہے ۔ہمارے گھر میں قومی زبان ہی بولی جاتی ہے، پشتو مَیں نے دادی جان کے لیے سیکھی۔نیوز کاسٹر بننے کا فیصلہ مکمل طور پر میرا اپنا ہے لیکن اس میں والدین اور بھائیوں کی بھرپور سپورٹ بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
ابّو نے ہر ہر قدم پر معاونت و رہنمائی کی۔خود کو پانچ سال بعد پاکستان کی بہترین شو ہوسٹ کے روپ میں دیکھتی ہوں۔ اس وقت دنیا بھر میں اوپرا وینفری اورڈیگینرز ایلن کو بہترین ہوسٹ شو تسلیم کیا جاتا ہے۔
میری بھی یہی خواہش ہے کہ میں پاکستان کی اوپرا یا ایلن کہلاؤں۔انشااللہ اگلے دو برس تک ہوجائے گی۔اہلِ خانہ کا خیال ہے کہ شادی میری پسند سے ہونی چاہیے لیکن میری خواہش ہے کہ میری اور گھر والوں کی مشترکہ پسندہو۔ یہ طے ہے کہ میں کسی پرنس چارمنگ کی بجائے سمجھ دار انسان کو ترجیح دوں گی۔میر دلکش مسکراہٹ کا راز ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنے اور خوش رہنے میں پوشیدہ ہے۔اور ہاں،مَیں منفی روّیوں، باتوں سے بھی بہت دور رہتی ہوں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.