پاکستان براڈ کاسٹرلاہورہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن کے نتائج میڈیا کومشروط طورپرنشر کرنے کے حکم میں دس دسمبر تک توسیع کر دی،،،عدالت نے الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب کی جانب سے مبہم جواب مسترد کرتے ہوئے دو وکلاءکو عدالتی ماونین مقرر کر دیا۔
عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر پاکستان براڈ کاسٹرز ایسویسی ایشن اور مفاد عامہ کی درخواست دائر کرنے والے وکلاءکے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سینئر وکیل شہزاد شوکت سمیت دو وکلاءکو عدالتی معاونت مقرر کر دیا۔
(جاری ہے)
نجی چینل کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے نتائج جاری کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
پیمرا مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہو رہا ہے اور عدالتی حکم کے باوجود جواب داخل نہیں کرایا جا رہا۔عدالت نے پیمرا کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب کا مبہم جواب مسترد کرتے ہوئے تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدائت کر دی۔عدالت نے بلدیاتی الیکشن کے نتائج میڈیا کومشروط طورپرنشر کرنے کے حکم میں دس دسمبر تک توسیع کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.