فیصل آباد میں ن لیگ دھڑے بندیوں کا شکار؛حکومت کامیونسپل کارپوریشن فیصل آبادکے میئر اور چیئرمین کیلئے کسی بھیرکن قومی و صوبائی اسمبلی کے رشتہ داروں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ
منگل 1 دسمبر 2015 13:55
ٰفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے میئر اور ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے لئے حکومتی جماعت اور وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ فیصل آباد ضلع اور شہر میں دھڑے بندیوں کی وجہ سے کسی بھی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ان کے ساتھ ساتھ صوبائی اور وفاقی وزیر کے بھائی‘ بیٹے کو ان اہم عہدوں پر مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔
ایسے منتخب رکن کو میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ جاری کیا جائے گا جو دھڑے بندیوں سے علیحدہ ہو اور اچھی شہرت کا حامل بھی ہو تاکہ آئندہ 2018ء میں ہونے والے انتخابات میں بہتر کارکردگی کی بناء پر مسلم لیگ ن کے لئے سود مند ثابت ہو۔ آن لائن کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ان بڑے شہروں جہاں مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیاں قائم ہیں وہاں دھڑے بندی سے علیحدہ ہو کر ایسے افراد کو چیئرمین اور میئر منتخب کیا جائے جو پارٹی کے لئے سود مند ہوں اور دھڑے بندی سے اجتناب کرتا ہو چنانچہ اس ہدایت کی روشنی میں چند روز قبل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بعض ایسے مسلم لیگی رہنماؤں نے حمزہ شہباز شریف‘ میاں شہباز شریف کے علاوہ وزیراعظم کے قریبی رفقاء سے ملاقات کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.