ورلڈ ٹی 20 سے قبل غلطیوں پر قابو پانا ہوگا،آفریدی

منگل 1 دسمبر 2015 14:00

ورلڈ ٹی 20 سے قبل غلطیوں پر قابو پانا ہوگا،آفریدی

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اختتامی اوورز میں بالرز نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

(جاری ہے)

کامیابی پر انگلش ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انگلینڈ نے اچھا کھیل پیش کیا۔ اختتامی اوورزمیں بالرز نے عمدہ کارکردگی نہیں دکھائی۔ ٹیم میں کچھ مسائل ہیں جس پر جلد قابو پالیں گے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی قریب ہے۔ کھلاڑیوں کو ذمہ داری دکھانا ہوگی۔ شعیب ملک نے اچھی اننگزکھیلی۔