کھلاڑیوں کو دباوٴ میں کھیلنے کی عادت ڈالنا ہو گی: وقار یونس

منگل 1 دسمبر 2015 14:00

کھلاڑیوں کو دباوٴ میں کھیلنے کی عادت ڈالنا ہو گی: وقار یونس

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)قومی ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے ناقص کاکردگی پر کن کھلاڑیوں کو خدا حافظ کہنا ہے یہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے گوروں کے ہاتھوں کلین سویپ شکست نے شائقین کی طرح قومی ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کہتے ہیں کہ یہ ہار آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے۔ جن کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی انھیں خدا حافظ کہنا کوچ نہیں سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل پتہ ہونا چاہیئے کہ اب وہ بچے نہیں رہے۔ انھوں نے کہا کھلاڑی سیریز میں ایسے رن آؤٹہوئے جیسے اسکول کے بچے ہوں۔ سپر اوور میں عمر اکمل کو اس لیے بھجوایا تھا کہ وہ جارحانہ کھیل کیلئے مشہور ہیں۔