ریجنل ایسوسی اینشز کلب ٹورنامنٹ کرانے میں ناکام ، پی سی بی خاموش

منگل 1 دسمبر 2015 14:05

ریجنل ایسوسی اینشز کلب ٹورنامنٹ کرانے میں ناکام ، پی سی بی خاموش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کرکٹ کوکمزور کررہی ہے ، کرکٹ بورڈ کے ماڈل ریجنل آئین کی رو سے ہر کرکٹ ریجن پر لازم ہے کہ وہ ریجن کی حدود میں آنے والی تمام کی تمام رجسٹرڈ فعال کرکٹ کلبوں کا ٹورنامنٹ کروائے مگر ملک کے 16 ریجنوں میں کلب ٹورنامنٹ شروع نہیں ہوسکے ،نیا آئین آنے سے قبل بھی ریجنل ایسوسی ایشنز کوئی کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں کرواتی تھیں ، ضلعی اور زونز کرکٹ ایسوسی ایشنز تو پھر بھی ٹورنامنٹ کروا دیتے ہیں مگر ریجنل ایسوسی ایشن ابھی تک ایسا کرنے میں ناکام ہیں ، اسی کے سبب گراس روٹ لیول پر کرکٹ زوال کا شکار رہی ہے ، ریجنل ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے اپنے بابندے منیجر لگانے ،حامی کلبوں کے لڑکے فرسٹ کلاس کرکٹ بنانے ، حریف کلبوں کو مزہ چکھانے ، ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں مرضی کی ٹیمیں کھلانے اور ریجنس میں سیاست بازی کو ہی اپنا فرض سمجھ رکھا ہے اگر ریجنل ایسوسی ایشنز نے صرف پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ہونیوالے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پر اکتفا کرنا ہے تو پھر پی سی بی کو ریجنل ایسوسی ایشنز بنانے کا کیا ہے ، ایسے میں صرف ضلعی و زونز ایسوسی ایشنز سے ہی کام چلایا جاسکتا ہے، تمام ریجنز میں کرکٹ گراؤنڈز کے کرائے 2000 سے 14000 تک ہیں ، بھاری بھاری فیسوں والی گراؤنڈ میں ریجنل ایسوسی ایشنز ٹورنامنٹ نہیں کروائیں گی تو پھر غریب کرکٹ کلب وہاں کیسے میچز کھیلیں گے ، کلب کرکٹ کا اتمہ ہونے پر فرسٹ کلاس کرکٹ کمزور ہو چکی ہے ، ریجنل ایسوسی ایشنز کلب کرکٹ کو فروغ نہ دے کر بورڈ حکام کی بدنامی کا بھی سبب بن رہی ہیں اگر ملک میں کلب کرکٹ غیرفعال ہوگی تو پھر قومی ٹیمیں بھی کمزور ہوں گی کیونکہ کلب کرکٹ ایسا پلیٹ فارم ہے جو کھلاڑیوں کو حقوقی معنوں میں ورلڈ کلاس کرکٹر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے جب سے سکول اور کالج کی کرکٹ ختم ہوئی ہے کلب کرکٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ، پاکستان میں کلب کرکٹ نہ ہونے کا شاخسانہ ہے کہ آج کی پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کے قومی سکواڈ میں سب سے کمزور ترین ہے ، لاہور اور کراچی جیسے بڑے ریجن بھی کلب کرکٹ کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے بعض ریجن پی سی بی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ہر زون یا اضلاع سے دو چار ٹیمیں لے کر اسے ریجنل ٹورنامنٹ کا نام دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جو کہ سراسرا آئین کی خلاف ورزی ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو ریجنل ایسوسی اینشز کی اس سنگین نااہلی کا فوری نوٹس لینے چاہیے اور ریجنل عہدیداروں سے سارا سال کرکٹ کا کام لینے کو یقینی بنانا چاہیے ، دنیا بھر میں سکول اور کلب کرکٹ ریجنل ایسوسی ایشن کے ہی زیر اہتمام کھیلی جارہی ہے ، ریجنل ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام ہو نیوالے لیگ ٹورنامنٹ سارا سال ہونے چاہیں اور جس دن یہ سلسلہ قاعدگی سے شروع ہو گیا تو پھر ملکی ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستانی ٹیم بھی مضبوط ہونا شروع ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :