ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی بیٹسمین مکمل ناکام، ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل متعدد سوالات جنم لینے لگے

منگل 1 دسمبر 2015 14:05

ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی بیٹسمین مکمل ناکام، ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل متعدد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی بیٹسمین مکمل طور پر ناکام رہے۔ نہ ٹاپ آرڈر چل سکا نہ مڈل آرڈر نے کمال دکھایا تینوں میچزمیں بیٹسمینوں کی خراب فارمنس پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی۔اوپنر رفعت اللہ مہمند تین میچز میں صرف انتالیس رنز بناسکے۔

(جاری ہے)

پروفیسر کے فارمولے بھی فیل ہوگئے تین میچز میں صرف تینتیس رنز بنائے۔احمد شہزاد کو دو میچز میں موقع ملا۔ مگر وہ دو میچز میں صرف 32 رنز ہی اگل سکا۔عمر اکمل نے تین میچز میں چھبیس رنز بنائے۔محمد رضوان نے دو میچز میں تیس اور سرفراز احمد نے دو میچز میں بیس رنز بنائے۔انگلینڈ کے جیمز ونس تین میچز میں ایک پچیس رنز بناکر مین آف دی سیریز قرار پائے۔شعیب ملک دو میچز میں ایک سو ایک رنز بناکر پاکستان کے کامیاب بیٹسمین رہے۔