40ارب کے ٹیکس و ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ‘ افتخار بشیر

منگل 1 دسمبر 2015 14:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرنے 351 درآمدی اشیاء کی ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 ارب کے نئے ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سال میں ایک بار بجٹ میں ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی شرح میں ردو بدل کرے بار بار اضافے اور منی بجٹ صنعتکاروں کیلئے پریشانی کا باعث ہیں۔

افتخار بشیر نے کہا کہ اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے عام آدمی براہ راست متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اشیاء کی فروخت کے معاہدے قبل از وقت ہوتے ہیں بار بار قیمتوں میں اضافہ سے صنعتکار و تاجر برادری مالی طور پر پریشانی کا شکار ہوگی اس لیے حکومت بار بار منی بجٹ پیش کرنے سے گریز کرے اور ڈیوٹیوں میں ردو بدل ایک بار سالانہ بجٹ میں ہی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :