نریند مودی نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو تیسری عالمیگر جنگ کو کوئی روک سکتا،عبدالرشید ترابی

منگل 1 دسمبر 2015 14:06

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریند مودی نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو تیسری عالمیگر جنگ کو کوئی روک سکتا،مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہورہی ہے،سید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین کو نماز اداکرنے کی جازت تک نہیں دی جاتی،کشمیری امت کو حصہ ہیں امت کشمیریوں کے بنیادی حق کے کے حصول کے لیے کردار ادا کرے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کا مطالبہ کررہے ہیں،ہندوستان اور مودی کے عزائم صرف کشمیریوں کے نہیں بلکہ پوری امت کے خلاف ہیں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پوری امت کے خلاف ہے،امت مسلمہ باہم اتحاد اور اتفاق پیدا کرکے اپنے مسائل حل کروائے اور غربت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں عیصام کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس کانفرنس میں 60ممالک کے 150مندوبین شریک ہیں،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مودی اسلام اور مسلم دشمنی کا ایجنڈا لے اقتدار میں آیا ہے اور آنے کے ساتھ ہی اس نے مظالم میں اضافہ کردیاہے،مقبوضہ کشمیرمیں روزانہ کی بنیا پر کشمیریوں کی شہید اور گرفتار کیا جارہے جموں میں ایک بڑے قتل عام کو منصوبہ بنایا جارہے مقبوضہ کشمیرکے مسلم تشخص کو ختم کیا جارہاہے اسرائیل طرز کی ہندوآبادیاں آبادکرنے کی سازش کی جارہی ہے،تاکہ کشمیرکی مسلم آبادی کو اقلیت میں بدل دیا جائے،انھوں نے کہاکہ کشمیری مسلمان امت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آزمائش کے مرحلے پر ان کے ساتھ کھڑی ہوگی کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے،انھوں نے اسلامی تحریکوں کے قائدین حکومتی نمائندوں اور اہل دانش سے مطالبہ کیا کہ وہ او آئی سی اور اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھائیں تاکہ کشمیریوں کو حق مل سکے۔انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے ان کاخون پانی کی طرح بہایا جارہے اور عالمی برداری کی خاموشی ہندوستان کو اور شہ دے رہی ہے کہ وہ مظالم میں اضافہ کرے۔