راولاکوٹ ‘ن لیگ نے حلقہ تین میں پی پی کی مزید وکٹیں گراد یں ،متعدد افراد کا اعجا زیوسف کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کا اعلان

منگل 1 دسمبر 2015 14:06

راولاکو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)ن لیگ نے حلقہ تین میں پی پی کی مزید وکٹیں گراد یں ،متعدد افراد کا اعجا زیوسف کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کا اعلان،عاطف افتحار،وسیم خان بہادر اور اسامہ منشاء باضابطہ طور پر لیگ میں شامل۔ نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کے اعزاز میں ضلعی سیکرٹریٹ راولاکوٹ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مسلم لیگ (ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجا زیوسف،ڈپٹی جنرل سیکرٹری زائد حنیف ،ظہور روشن اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے عاطف افتحار آف چھوٹاگلہ ،وسیم خان بہادر آف تراڑ ٹاون،اور اسامہ منشاء آف یونین کونسل حسین کوٹ ،نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

نئے شامل ہونے والوں کی رکنیت ساذی کے بعد انھیں ہار پہنا ئے گئے اور انھیں جماعت میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی گئی ۔ضلعی صدر اعجا زیوسف ایڈوکیٹ نے نوجوانوں کی جماعت میں شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیا اور انھیں یقین دلایا کہ لیگ آئندہ الیکشن میں حکومت سازی کے بعد تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی انھوں نے پڑھے لکھے نوجوانوں کی اجتماعی و قومی معاملات میں دلچسپی کو اہم قرار دیا انکا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی اور تعمیر و ترقی ہمارا مشن اورنعرہ ہے ۔

نئے شامل ہونے والوں نے ضلعی صدر اعجازیوسف پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے لیگ کی مزید مضبوطی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔اس موقع پر خالد بشیراور طیب صواب کے علاوہ لیگ کے دیگر عہدیدارن بھی موجود تھے ۔