میرپور کی تعمیر و ترقی، بیوٹیفیکیشن آف میرپور پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات شروع کر دئیے ہیں‘ڈی جی میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی

منگل 1 دسمبر 2015 14:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ڈائر یکٹر جنرل میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے ویژن اور ہدایات کے مطابق میرپور کی تعمیر و ترقی، بیوٹیفیکیشن آف میرپور پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات شروع کر دئیے ہیں میرپور آنے والوں کے لیے اچھا امیج تاثر اجاگر کر نے کے لیے انٹری پوائنٹ کو خوبصورت اور شایان شان بنانے کا کام شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عملہ سے بر وقت کام لیں گے ۔ کوئی سستی ، کو تاہی، فنڈزکے ضیاع کو برداشت نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگلا انٹری پوائنٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈائر یکٹر ورکس چوہدری احمد علی ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ورکس چوہدری ارشد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مرزا کلیم جرال ، اسسٹنٹ انجینئر ارشاد حسین ، ڈپٹی ڈائر یکٹرE&Mمیر اختر محمود او ر دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ادارہ ترقیات کے حکام نے اس موقع پر بتایا کہ انٹری پوائینٹ سے ملحقہ سڑک کے کناروں کو کشادہ کر کے وہاں پر ٹف ٹائل لگائی جائے گی ۔ جبکہ پانی کی نکاسی کے لیے نالے کی تعمیر و مرمتی ، کنکریٹ پلرز کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ لائیٹنگ لگا ئی جائے گی ۔ اس مو قع پر چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ میرپور کی بھرپور خوبصورتی کے لیے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے ویژن کو عملی جامعہ پہناؤں گا ، ان کام کے مکمل ہو نے سے میرپور کی خوبصورتی دو چند ہو جائے گی ۔

جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انٹری پوائنٹ کے فرنٹ پر لینڈ سکیپنگ کی خوبصورتی کے لیے وہاں پر گھاس، پودے لگائیں جائیں گے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ کام بروقت مکمل کیا جائے ۔ معیار پر کسی قسم کا کو ئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔ انٹری پوائنٹس سے ملحقہ تمام غیر ضروری بورڈز اور تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔انہوں نے باب منگلا پل کے پلرز کو مکمل کر کے وہاں لائٹنگ کے فوری انتظامات کی ہدایت کی ۔ انہوں نے تمام جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کے معیار کوچیک کیا۔ انٹری پوائنٹ کے کام کے آغاز پر دعا کی گئی۔