نئی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ ،آفریدی دوسرے بہترین آل راؤنڈر بن گئے
ذیشان مہتاب منگل 1 دسمبر 2015 14:15
دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم دسمبر- 2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے،قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے باؤلرز کی رینکنگ میں ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔
(جاری ہے)
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئی رینکنگ کی آل راؤنڈر کیٹگری میں 35سالہ شاہدآفریدی نے محمد حفیظ اور شین واٹسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ محمد حفیظ دو درجے نیچے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ۔
باؤلرز رینکنگ میں آفریدی 3درجے پھلانگ کر چھٹے نمبر آگئے ہیں جبکہ شعیب ملک 8درجے ترقی کرکے 60ویں اور انورعلی 35درجے پھلانگ کر 66ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔بیٹنگ میں ٹاپ 10رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور پاکستان کے احمد شہزادبدستور 16ویں اور عمر اکمل 18نمبر پر براجمان ہیں ۔رینکنگ میں سب سے لمبی چھلانگ انگلینڈ کے سیم بلنگز نے ماری ہے جنہوں نے ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر 151درجے ترقی سے 95ویں پوزیشن پر قبضہ جمایا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.