اگر معیشت ٹھیک ہے تو حکومت قرضے کیوں لے رہی ہے ؟ خورشید شاہ
منگل 1 دسمبر 2015 14:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر معیشت ٹھیک ہے تو حکومت قرضے کیوں لے رہی ہے ؟ ۔حکومت کو پنجاب کے علاوہ کسی اور صوبے پر بھی توجہ دینا چاہئے۔ پارلیمنٹ میں جو باتیں کی جاتی ہیں وہ عوام کو بتائی جائیں۔ ایک انٹرویو میں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ ملک میں ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے کھانے پینے کی اشیاء میں ایک روپے کا بھی فرق نہیں پڑا۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو پنجاب کے علاوہ کسی اور صوبے میں بھی توجہ دینا چاہئے۔انہوں نے کہا چاول کے کاشتکار کو بہت نقصان ہو رہا ہے بجلی مہنگی ہوتی جارہی ہے جبکہ تیل سستا ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
جب دنیا میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے تو حکمران قوم کو لولی پاپ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کہتی ہے ہماری معیشت اچھی جا رہی ہے اگر ایسی بات ہے تو پھر قرضے کیوں لیے جا رہے ہیں۔
مختلف اشیاپر ٹیکس حد سے بڑھ رہے ہیں اب انڈسٹریاں بھی کم ہوتی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک پراجیکٹ بھی پورا نہیں ہوا جبکہ نندی پور پراجیکٹ 6 دن میں ہی بند ہو گیا۔ جناح سولر پارک سے 27 میگاواٹ بجلی آ رہی تھی اب وہ بھی ختم ہو گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میاں نواز شریف قوم سے معافی مانگیں۔ میاں نواز شریف کی حکومت نے کوئی اچھا کام کیا ہو تو بتا دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.