ڈائیو ایکسپریس ڈیفنس لاہور میں اپنی 20بسیں چلائے گی

منگل 1 دسمبر 2015 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) ڈائیو ایکسپریس ڈیفنس لاہور میں اپنی 20بسیں چلائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ڈائیو ایکسپریس اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ڈائیو ایکسپریس شہریار چشتی کے مطابق ڈائیو ایکسپریس نے ڈیفنس کے رہائیشوں کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اپنی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ بسیں ڈیفنس کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی جس کے کرائے ڈیفنس انتظامیہ کے ساتھ ملکر طے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :