Live Updates

عمران خان بھی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے بول پڑے

منگل 1 دسمبر 2015 14:36

عمران خان بھی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے بول پڑے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے بھی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی بول پڑے ،عمران خان کہتے ہیں کہ باہمی سیریز دونوں ہی ممالک کیلئے فائدہ مند ہے،اس سے کھلاڑی دباوٴ سے بھرپور صورتحال سے نمٹنا زیادہ بہتر انداز میں سیکھ سکتے ہیں، یہ خاص طور پر دونوں ممالک کی نوجوان نسل کیلیے بھی انتہائی ضروری ہے، انھیں باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کا موقع میسر آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، ایک پاک بھارت میچ ہمیشہ ہی عالمی کرکٹ میں سب سے نمایاں رہتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :