بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہو گا

منگل 1 دسمبر 2015 14:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

چندی گڑھ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے 108 رنز سے کامیابی حاصل کی، دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے 124 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ اس سے قبل بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :