فٹ بال سیریز اے ، نیپولی نے انٹر میلان کو2-1گولز سے شکست دیدی

منگل 1 دسمبر 2015 14:39

نیپولی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء)اٹلی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں نیپولی کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے میں انٹر میلان کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے۔ سیریز اے فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں نیپولی اور انٹر میلان کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

نیپولی نے کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں حریف ٹیم کے خلاف پہلا گول داغ دیا ، جس کے بعد انہوں نے پورے میچ میں انٹر میلان پر پریشر ڈالے رکھا اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

میچ کے 62ویں منٹ میں گنزالو ہوگوئن نے نپولی کی جانب سے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔ مخالف ٹیم نے کھیل کے اختتامی لمحات میں ایک گول ضرور سکور کیا جو کہ ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔ اس جیت کے بعد فاتح ٹیم ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔