نیویارک اسمبلی کے سابق سپیکر کرپشن کیس میں مجرم قرار

منگل 1 دسمبر 2015 14:46

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) نیویارک اسمبلی کے سابق سپیکر شیلڈون سلور پر 50 لاکھ ڈالر کی بدعنوانی کی فرد جرم عائد کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق منہاٹن فیڈرل کورٹ جیوری نے تین ہفتے کی کارروائی میں شیلڈون سلور کو بھتہ، منی لانڈرنگ اور فراڈ کے 7 الزامات میں مجرم قرار دیا۔

(جاری ہے)

شیلڈون کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کے موکل نے کچھ غلط نہیں کیا، سیاسی روایات کو جرم قرار دیا جا رہا ہے۔ شیلڈون سلور کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ ریاست کے سب سے طاقتور سیاستدان ہیں اور وہ اکیلے ہی تمام قانون سازی کرا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں 2000 کے بعد سے نیویارک کے 30 سے زائد ارکان اسمبلی پر کرپشن کے الزامات عائد ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :