فلم ”تماشا“ نے رنبیر کے فلمی کیرئیر کوڈوبنے سے بچا لیا

فلم میں رنیبر کپور کے مدمقابل اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے

منگل 1 دسمبر 2015 14:58

فلم ”تماشا“ نے رنبیر کے فلمی کیرئیر کوڈوبنے سے بچا لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ” تماشا“ کی کامیابی نے پے در پے 3 فلاپ فلموں کے بعد ان کے ڈوبتے فلمی کیرئیر کو سہارا دے دیا جب کہ فلم نے 3 دن میں 38 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ساوریا“ سے کیا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جس کے بعد انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں منفرد کردار نبھا کر فلم انڈسٹری میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگئے تھے جب کہ پے در پے 3 فلاپ فلموں نے ان کے کیرئیر کو بد ترین مقام پر پہنچا دیا تھا جس کے بعد ان کے فنی سفر کے اختتام کی خبریں گردش کرنے لگیں تھیں تاہم اب فلم ”تماشا“ کی کامیابی نے رنبیر کے کیرئیر کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی مسلسل 3 فلاپ فلموں کے بعد فلم ”تماشا“ نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جب کہ فلم نے 3 دن میں 38 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے رنبیر کے ڈوبتے ہوئے فلمی کیرئیر کو سہارا دیا ہے جس کے بعد چاکلیٹی ہیرو بھی خوشی سے نہال ہیں۔واضح رہے کہ فلم ”تماشا“ میں رنیبر کپور کے مدمقابل اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :