گلوکار طاہر جبار کا گانا ”انڈیا “ریلیز ہونے کے بعد بھارتی سرکاری ٹی وی چینل نے زہر اگلنا شروع کردیا

منگل 1 دسمبر 2015 14:58

گلوکار طاہر جبار کا گانا ”انڈیا “ریلیز ہونے کے بعد بھارتی سرکاری ٹی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء ) گلوکار طاہر جبار کا گانا ”انڈیا “سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے کے بعد بھارتی سرکاری ٹی وی چینل نے زہر اگلنا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلوکار طاہر جبار نے پاکستا ن کے خلاف بھارتی جارحیت اور پراپیگنڈا کا جواب دینے کیلئے گانا ”انڈیا “تیار کیا جسیسوشل میڈیا پر جاری کردیا جس کے بعد بھارت کے سرکاری ٹی وی چینل انڈیا ٹی وی نے پاکستانی نوجوان گلوکار طاہر جبار کو دہشت گرد قرار دے دیا ۔

انڈیا ٹی وی چینل نے پاکستانی گلوکار طاہر جبار کاگانا سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا تھا جس پر بھارتی شہریوں نے شدید رد عمل کااظہار کیا ۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے بھارتی ٹی وی نے ان کا گانا سوشل میڈیا سے ختم کردیا ۔اس حوالے سے گلوکارطاہر جبار نے کہا ہے کہ اس گانے میں بھارت کو آئینہ میں اس کی اصل صورت دکھائی گئی تھی اس میں برامنانے والی کوئی بات نہیں تھی ۔گانے کے رائٹر و ڈائریکٹر طاہر جبارہیں ۔

متعلقہ عنوان :