صوبیہ خان اور سخاوت ناز کے نام سے ڈرامہ بینوں سے فراڈ جاری

منگل 1 دسمبر 2015 15:02

صوبیہ خان اور سخاوت ناز کے نام سے ڈرامہ بینوں سے فراڈ جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء ) اداکارہ صوبیہ خان اور کامیڈین سخاوت ناز کے نام سے ڈرامہ بینوں سے فراڈ جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان اور سخاوت ناز ان دنوں اسٹیج ڈرامہ” رولا سیاست دا “میں پرفارم کرنے کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں لیکن ان کی ملک میں عدم موجودگی کے باوجود بعض ڈرامہ پروڈیوسر وں نے عوام کی جیبیں لوٹنے کیلئے اپنے اسٹیج ڈرامے کی تشہیری مہم میں صوبیہ خان اورسخاوت ناز کا نام استعمال کرناشروع کررکھا ہے ۔

صوبیہ خان کوباری تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”رونق میلہ “اور سخاوت ناز کو تماثیل تھیٹرمیں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ کی تشہیری مہم میں دکھایا جارہاہے ۔ ڈرامہ بینوں نے اس فرا ڈپر شدید احتجاج کیا ہے ۔