تحریک انتفاضہ ، صہیونی دہشت گردی کے نتیجے میں 106 فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی ہوگئے

منگل 1 دسمبر 2015 15:03

رام للہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) فلسطین میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران فلسطینی شہریوں نے 175 فدائی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 20 صہیونیوں کو جہنم واصل اور 300 کو شدید زخمی کیا ہے جبکہ قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 106 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

القدس سٹڈی سینٹر کے شعبہ اسرائیلیات کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق فلسطینی شہریوں کی جانب سے چاقو، گاڑیوں اور فائرنگ سے کی گئی کاررائیوں کے دوران 20صہیونی ہلاک اور 300 کو زخمی کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی فدائی حملہ آوروں کی جانب سے غاصب صہیونیوں پر چاقو کے 60 ، گاڑیوں کی ٹکر سے 31 ، فائرنگ کے 56 اور پٹرول بموں سے 15 حملے کئے گئے۔ یہ حملے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کئے گئے۔ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کل 30 فدائی کارروائیاں کی گئیں۔ بیت المقدس میں 21 ، رام اللہ میں 9 ، جنین میں 8 ، نابلس میں 5 ، جب کہ سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 3 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ قلقیلیہ اور بیت لحم میں ایک ایک کارروائی درج کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :