فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی فرانس میں پانچ سال بعد پہلی براہ راست ملاقات

منگل 1 دسمبر 2015 15:03

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان 5سال کے بعد فرانس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر پہلی ملاقات ہوئی۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2010 ء کے بعد صدر عباس اور نیتن یاھو نے پہلی بار مصافحہ کیا ہے۔ دونوں رہنماء کئی عالمی فورمز میں ایک ہی وقت میں شریک ہوتے رہے ہیں مگر ان کے درمیان کسی قسم کی بات چیت اور سلام کلام نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صدر عباس اور نیتن یاھو کے درمیان مختصر ملاقات پیرس میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔محمود عباس اور نیتن یاھو کے درمیان مصافحے کو میڈیا میں کافی پذیرائی ملی۔ جیسے ہی دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے ہاتھ ملایا تمام کیمروں کا رخ دونوں کے چہروں کے تاثرات کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ اگرچہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ غیر رسمی ملاقات صرف ہاتھ ملانے کی حد تک ہی رہی ہے مگر بعض مبصرین کا خیال ہے کہ یہ ملاقات دو طرفہ اختلافات کی برف پگھلانے میں مدد گارثابت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :