ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گورنمنٹ اسکولوں میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کی مالی معاونت اور حوصلہ افزائی کیلئے اسکالر شپ 2015-16 کااعلان کردیا

منگل 1 دسمبر 2015 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گورنمنٹ اسکولوں میں مستحق زیرتعلیم طلباء و طالبات کی مالی معاونت اور حوصلہ افزائی کیلئے اسکالر شپ 2015-16 کااعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں میں زیر تعلیم نویں جماعت میں 45فیصد یا اس سے زائد نمبرحاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو دسویں جماعت میں تعلیمی اخراجات کی مدد میں بورڈ کی شرائط اور قواعد وضوابط کے مطابق اسکالر شپ کیلئے ناموں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس ضمن میں طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بورڈ سے فارم حاصل کر کے اپنی دستاویزات متعلقہ تعلیمی ادارں سے تصدیق کروا کے بورڈ آفس کے ریسرچ سیکشن گراؤنڈ فلور بلاک بی میں 8جنوری 2016 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ موصول ہونے والے ناموں کو میرٹ کی بنیاد پرتعلیمی اخراجات پر مشتمل و ظائف کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :