ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجاز الاحسن نے 6اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے

منگل 1 دسمبر 2015 15:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے 6اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار طارق افتخار نے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق عثمان شاہد پول سے اسسٹنٹ رجسٹرار ٹرانسپورٹ تعینات ، محمد مسعود چوہدری پول سے اسسٹنٹ رجسٹرار سول ٹو برانچ تعینات ، محمد نذیر پول سے اسسٹنٹ رجسٹرار متفرق جوڈیشل برانچ تعینات ، تقرری کے منتظر محمد ناصر ایڈیشنل رجسٹرار قانون سازی و ریسرچ تعینات ، ایڈیشنل رجسٹرار قانون سازی و ریسرچ برانچ محمد اکرم کو ایڈیشنل رجسٹرار آڈٹ لگا دیا گیا اور اسسٹنٹ رجسٹرار اشفاق احمد کو پول سے ایچ آر تبادلہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :