رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 1044ارب روپے رہی

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 904ارب کے مقابلے میں15فیصد زائد رہی ‘ ذرائع

منگل 1 دسمبر 2015 15:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی ٹیکس وصولی 1044ارب روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں15فیصد زائد ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 15فیصد اضافے سے 1044ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 904ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطا بق رواں مالی سال نومبر میں ایف بی آر نے 229ارب ٹیکس وصول کیا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 180ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال کے ماہ نومبر میں ریونیو وصولی میں 27فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :