200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15دسمبر کو ہو گی

منگل 1 دسمبر 2015 15:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) 200مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15دسمبر کو منعقد ہو گی ۔ مذکورہ قرعہ اندازی 2015ء کی آخری قرعہ اندازی ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے سات لاکھ روپے کا ایک ،دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1250روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :