انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی 20سیریز میں وائٹ واش ،سابق کرکٹرز کا شدید اظہاربرہمی

منگل 1 دسمبر 2015 15:19

انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی 20سیریز میں وائٹ واش ،سابق کرکٹرز کا شدید اظہاربرہمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خراب ٹیم سلیکشن اور ناقص حکمت عملی شکست کا سسب بنتی ہے ۔ پاکستان عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے ٹیم اور میجمنٹ میں ناگزیر تبدیلیاں لائی جائیں ٹیم میں نئے اوپنرز کو تلاش کیا جائے ۔

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مایہ ناز اوپنگ بیٹسمین عامر سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم اور مینجمنٹ دونوں ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم میں پلاننگ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن میں بڑے نام ہونے کے باوجود کارکردگی اچھی نہیں رہی ان کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ کرکٹ کیسے کھیلنی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے اور اچھے اوپنرز لانے پڑیں گے ۔ پرانے اوپنرز سے کام نہیں چلے گا سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں خراب کارکردگی کی وجہ ٹیم سلیکشن میں بار بار تبدیلیاں کرنا ہے اور اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر رکھنا بھی ٹھیک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے جبکہ وفار یونس اور مشتاق احمد کو فوری طور پر فارغ کیا جائے اس کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کو بھی تبدیل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں لائیں گے تو قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو گی ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو گھر کی کمیٹی بنایا ہوا ہے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقص کارکردگی کی زیادہ ذمہ دار مینجمنٹ ہے کیونکہ ان کو پلاننگ نظر نہیں آتی کھلاڑیوں کے لئے کوئی حکمت عملی اور پلاننگ نہیں بنائی گئی تھی انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے اندر سفارشی لوگ بھرتی کئے ہوئے ہیں جنہوں نے دو سال سے کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے ۔