پارلیمنٹ ہاؤس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل
منگل 1 دسمبر 2015 15:19
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) پارلیمنٹ ہاؤس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا۔ توقع ہے کہ 6 دسمبر کو اس سلسلے میں افتتاحی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستانی پارلیمنٹ کو تحفہ کے طور پر دیا گیا ہے۔
اس سے ایک میگاواٹ شمسی توانائی حاصل ہوگی۔(جاری ہے)
شمسی توانائی کے حوالے سے چینی انجینئرز نے کام کو حتمی شکل دے دی ہے تاہم شیڈز کے نیچے گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ کو پختہ کرنے کا کام جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے بعد ایشیاء میں پاکستانی پارلیمنٹ پہلی گرین پارلیمنٹ ہوگی۔ مصروف ترین اوقات میں پارلیمنٹ ہاؤس کا کل لوڈ 1.3 میگاواٹ تک پہنچ جاتا ہے تاہم فرصت کے اوقات میں اس لوڈ میں کافی حد تک کمی آ جاتی ہے۔
فاضل توانائی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی جس سے آئیسکو کی بجلی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب شمسی توانائی کے نظام کی یونٹوں میں فرق کے لئے خصوصی میٹرز نصب کئے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق سالانہ بجلی کے خرچہ میں 50 فیصد سے زائد بچت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.