کھادوں کی کم قیمت پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔چوہدری عبدالحمید

منگل 1 دسمبر 2015 15:20

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) ایگزیکٹو ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت (توسیع)فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدائت پر وزیر اعظم پاکستان کے کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو فاسفورسی کھادوں کی کم قیمت پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ضلع فیصل آباد میں کھاد ڈیلر وں کے پاس محکمہ زراعت کے عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو ڈیلر کے پاس روزانہ کی بنیاد پر آنے والی ڈی اے پی ، نائٹروفاس اور این پی کے کھادوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے اہلکار متعلقہ خریدار کاشتکاروں ، کھاد ڈیلرز کا ڈیٹا اور فون نمبرز بھی حاصل کررہے ہیں تاکہ کسی قسم کی بے قاعدگی کااحتمال نہ رہے۔