ٹریننگ پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو گندم کے جدید طریقوں سے کاشت کے بارے میں آگاہی دینا ہے، شبیر افضل وڑائچ

منگل 1 دسمبر 2015 15:20

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع فیصل آباد شبیر افضل وڑائچ نے بتایا کہ کاشتکاروں کو گندم کے جدید طریقہ کاشت بارے تربیت فراہم کی جارہی ہے جبکہ مذکور ہ ٹریننگ پروگرام جس کا آغاز 15نومبر سے کیا گیا تھا 31دسمبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گندم کے جدید طریقہ کاشت کے ٹریننگ پروگرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 54ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو فیصل آباد کے 809 چکوک میں کاشتکاروں کوتربیت فراہم کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹریننگ پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو گندم کے جدید طریقوں سے کاشت کے بارے میں آگاہی دینا ہے تاکہ وہ ان طریقوں پر عمل کر کے گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کو یقینی بنا اور ملکی معیشت میں بہتر طریقے سے اپنا حصہ ڈال سکیں۔