آسٹریلیا کی غیرملکیوں کیلئے نئی سرمایہ کار پالیسی، جائیدادوں کی غیرقانونی خرید پر سخت اقدامات کا فیصلہ

منگل 1 دسمبر 2015 15:21

سڈنی ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کی حکومت نے غیرملکی تارکین وطن کیلئے نئی سرمایہ کار پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیرقانونی طور پر رہائشی مکانات اور زرعی زمین ( فارم لینڈ ) کی خریداری روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے مئی میں ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت غیرقانونی طور پر مکانات اور جائیدادیں خریدنے والے غیر ملکیوں کو جرمانے کرنے اور جیل بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،انھیں صرف نئے مکانات خریدنے کی اجازت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

حالیہ برسوں میں ملک بھر، باالخصوص سڈنی اور میلبورن میں جائیدادوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ چین اور دیگر ملکوں کے افراد کی جانب سے نقد خریداری ہے۔وزیر خزانہ سکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ یہ عمل ہمارے قومی مفاد کے خلاف نہیں کیونکہ بیرونی سرمایہ کاری کے بغیر پیداوار، ذرائع روزگار اور آمدنی میں اضافے کی شرح معمولی رہے گی۔نئے ضوابط کے تحت جائیدادوں کی غیر قانونی خریداری کرنے والے غیر ملکی واحد ملکیتی سرمایہ کاروں کو تین سال قید یا ایک لاکھ پینتیس ہزار آسٹریلین ڈالر (97 ہزار امریکی ڈالر) جبکہ کمپنیوں کو چھ لاکھ پچھتر ہزار آسٹریلین ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :