گوگل نے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے لوگوں کی آن لائن آراء جاننے کیلئے نئی ونڈو کھول دی

منگل 1 دسمبر 2015 15:23

سان فرانسسکو ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) سرچ انجن گوگل نے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں عالمی سربراہی کانفرنس کے موقع پر دور دراز علاقوں کے لوگوں کی آن لائن آراء جاننے کیلئے ایک نئی ونڈو کھول دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دنوں پیرس میں دنیا کے سو سے زیادہ ملکوں کے سربراہ ایک کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جس کا مقصد عالمی درجہ حرارت کو کم سطح پر رکھنے کیلئے ایک عالمگیر معاہدے تک پہنچنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بین الاقوامی برادری بالخصوص دنیا کے بعید خطوں جہاں جنگلی حیات اپنی بقاء کی کوششوں میں مصروف ہے، کے لوگوں کے خیالات کے حصول کیلئے سرچ انجن گوگل نے ایک نئی ونڈو کھولی ہے تاکہ عالمی برادری کو آگاہی دی جاسکے۔گوگل کے پروگرام ، ارتھ آؤٹ ریچ کے مینیجر کیرن ٹوکسن بیٹمان کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں موسمی تبدیلی بالخصوص گرم موسم کے باعث جنگلی حیات کو شدید خطرات جبکہ مقامی آبادیوں اور لوگوں کو شدید خدشات لاحق ہیں ، باالخصوص کئی علاقوں میں جنگلی حیات معدومی کی سطح پر پہنچ چکی ہے ، اس پروگرام کے تحت اس حوالے سے مقامی آبادیوں کے خیالات سے آگاہی ممکن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :