200روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 دسمبر کو ہو گی

منگل 1 دسمبر 2015 15:24

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام رواں سال کی آخری 200روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 دسمبرکوہو گی جو رواں سال کی32 ویں اور مجموعی طور پر64ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائیگی۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :