جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی سے اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہے،ما ہر ین

منگل 1 دسمبر 2015 15:25

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء): لہسن کی ہموار زمین میں جبکہ مولی ، گاجر ، شلجم کی وٹوں ، میتھی ، دھنیا، پالک ، سلاد ، ساگ کی ہموار زمین و وٹوں دونوں پر کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے مگر چونکہ گاجر ، مولی ، شلجم ، مٹر وغیرہ کی کاشت کے دوران اکثر اوقات بیج کا اگاؤ کم ہوتاہے لہٰذاکاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے عام طور پر بیج کی مقدار زیادہ رکھیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانیوالی موسم سرما کی سبزیوں کی چھدرائی کی بھی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آلو، مٹر ، ٹماٹر، پیاز، مولی ، شلجم ، گاجر ، گوبھی، لہسن، سلاد ، پالک ، میتھی، پودینہ ، دھنیہ کی فصل کی اگاؤ کے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں تاکہ پودوں کو مناسب جگہ ، روشنی ، خوراک مل سکے اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی سے اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔