اب اکبر بگٹی قتل کیس، سابق صدر مشرف،آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی بریت کا فیصلہ محفوظ

منگل 1 دسمبر 2015 15:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف،آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی بریت کا فیصلہ محفوظ کر لیا،کیس کی سماعت 23دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وکلا صفائی نے دلائل مکمل کئے۔دلائل مکمل کیئے جانے کے بعد عدالت نے پرویز مشرف،آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے درخواست کی سماعت 23دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔