بجلی چوری اورلائن لاسز ، 4 ماہ میں لیسکو سے ا یک ارب یونٹس بجلی غائب ہونے اکا انکشاف

منگل 1 دسمبر 2015 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) لاہور میں بجلی چوری اورلائن لاسز میں اضافہ ہو گیا ، لیسکو کی 4 ماہ میں ایک ارب یونٹس بجلی غائب ہو گئی‘رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں لیسکو نے 7 ارب 75 کروڑ یونٹس بجلی حاصل کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو 6 ارب 74 کروڑ یونٹس کی بلنگ کر سکا جبکہ ایک ارب ایک کروڑ یونٹس چوری اور لائن لاسز کی نذر ہو گئے ۔بجلی چوری اورلائن لاسزکی شرح 16 فیصد سے ساڑھے 9 فیصد تک رہی ، جولائی میں 32 کروڑ 80 لاکھ اوراگست میں 31 کروڑ 50 لاکھ یونٹس کی بلنگ نہ ہو سکی ۔ ذرائع کے مطابق ستمبر میں 21 کروڑ 10 لاکھ اور اکتوبرمیں 16 کروڑ یونٹس غائب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :