پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی پارٹنر سکولوں کوہدایت

منگل 1 دسمبر 2015 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے نیو سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کا ڈیٹا 7 دسمبر تک بھجوادیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نیو سکول پروگرام کی جانب سے جاری کردہ ایک محکمانہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کنٹی نیوس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے توسط سے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کا نیا ماڈل ڈیزائین کیا جا رہا ہے۔لہٰذا اس حوالے سے سکول پارٹنر زاپنے اساتذہ کا مکمل ڈیٹا ٹیچرز انفارمیشن سسٹم کے ذریعے فاؤنڈیشن کو مہیا کر دیں۔اس تربیتی پروگرام کا مقصد پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :