اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کا نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی ملٹری پویس کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امن و استحکام کراچی کا مستقبل ہے. ایسے بزدلانہ حملے ہمارے جوانوں کے حوصلے اور عزم کو پست نہیں کر سکتے . انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قربانی دینے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے . واضح رہے کہ کراچی میں تبت سینٹر کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے.