عوام 05 دسمبر کو جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو مسترد کردیں،موٹر سائیکل کو ووٹ دیں،راؤ محمد عارف رضوی

منگل 1 دسمبر 2015 16:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے ترجمان راؤ محمد عارف رضوی نے مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام 05 دسمبر کو جھوٹ،فریب اور منافقت کی سیاست کو مسترد کردیں اور پاکستان عوامی تحریک کے انتخابی نشان موٹر سائیکل پر مہر لگا کر انقلاب کے حق میں ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بنگل والہ میں مختلف برادریوں جس میں راجپوت برادری،گجر برادری،بلوچ برادری،روانی برادری،سید برادری،گردیزی برادری،رحمانی برادری،ماچھی برادری،میتلا برادری،دھمرایا برادری اور دیگر کی جانب سے پاکستان عوام تحریک کے امیدوار پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی کی حمایت خوش آئند ہے جس سے انکی جیت یقینی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن والے دن کارکن اپنی آنکھیں اور کان کھول کر دھاندلی کو روکیں۔حکمران اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے حق اور سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کریں گے۔اجلاس میں پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی،ملک محمد اختر روانی،چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار،راؤ عظمت علی،چوہدری احمد دین گجر،چوہدری نواب دین گجر،ملک لشکر روانی،حاجی محمد حسین بلوچ،راؤ آصف رزاقی،راؤ طاہر زمان،چوہدری ارشد عمران گجر اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :