انتہا پسندی کو کسی مذہب سے جوڑنا درست نہیں:پوپ بینڈکٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 16:33

ویٹی گن سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء)کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ بینڈکٹ نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کو کسی بھی مذہب یا مسلک سے جوڑنا درست نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے پوپ بینڈکٹ کا کہنا تھا کہ ہر جگہ ایسے لوگ پائے جاتے جو انتہاء پسندی کی جانب مائل ہوتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کیتھولک بھی انتہاء پسندی سے محفوظ نہیں ہیں اور ان میں بھی کچھ لوگوں کا رجحان انتہا پسندی کی جانب راغب ہے۔پاپ بینڈکٹ نے کہا کہ دنیا کو امن کی اشد ضرورت ہے تمام ممالک اور مذاہب مل کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنائیں۔