مارگرائے جانے والے روسی طیارہ ترکی کی حدود میں تھا،ثبوت موجود ہیں،امریکہ

منگل 1 دسمبر 2015 16:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ ترک فضائیہ کی طرف سے مار گرایا جانے والا روسی طیارہ ترکی کی حدودمیں تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان الزبیتھ ٹروڈو نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دستیاب اطلاعات سے صاف عندیہ ملتا ہے کہ روسی طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

ٹروڈو نے مزید بتایا کہ ’ہمیں اس بات کا بھی پتا ہے کہ ترکوں نے متعدد بار روسی پائلٹوں کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر متنبہ کیا ، جب کہ ترکوں کو اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ادھر، ترکی کے وزیر اعظم احمد داوٴداوگلو نے گزشتہ روز کہا ہے کہ لڑاکا جہاز گرائے جانے پر اْن کا ملک معذرت کا اظہار نہیں کرے گااْنکا کہنا ہے کہ ترک افواج نے اپنی ملکی فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنا ’فرض‘ انجام دیا۔

متعلقہ عنوان :