میکسیکو کی حکومت کا لاپتہ43طلبا کی تلاش کیلئے نئی تفتیش شروع کرنے کا اعلان

منشیات اسمگلروں نے طلبا کو ہلاک کر کے اْن کی لاشوں کو جلا دیا تھا،پراسیکیوٹرز

منگل 1 دسمبر 2015 16:42

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) میکسیکو کی حکومت نے گزشتہ برس لاپتہ ہو جانے والے43طلبا کی تلاش کے لیے نئی تفتیش شروع کرنے کا اعلان کردیا، طلبا کے والدین تفتیشی ٹیم کے سابقہ بیان کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق میکسیکو کی حکومت نے گزشتہ برس لاپتہ ہو جانے والے43طلبا کی تلاش کے لیے نئی تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹرز کا خیال ہے کہ جنوبی قصبے اگوالا کی پولیس نے طلبا کو اغوا کر کے منشیات کے اسمگلوں کے حوالے کر دیا تھا۔ اِن اسمگلروں نے طلبا کو ہلاک کر کے اْن کی لاشوں کو جلا دیا تھا۔ پراسیکیوٹرز کے اِس بیان کا آزاد تفتیشی ذرائع نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ اِس کے ثبوت میں کوئی شہادت دستیاب نہیں ہے۔ آزاد ذرائع نے پراسیکیوٹرز سے مطالبہ کر رکھا تھا کہ وہ تفتیش کے زایوں کو تبدیل کر کے لاپتہ طلبا کا کھوج لگائیں۔

متعلقہ عنوان :