سی ٹی او لاہور کا عرس کے موقع پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ،چہلم پروسیشن روٹ کا دورہ بھی کیا

منگل 1 دسمبر 2015 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ورٹ کے دوران چہلم حضرت امام حسین ورحضرت داتاگنج بخش کے972ویں عرس کے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور ٹریفک سٹاف کومزید بہتر ڈیوٹی کیلئے احکامات دیتے رہے۔انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میں تعینات 16انسپکٹرز214وارڈنزاور39 لیڈی وارڈنز سمیت مزید316 اہلکار تعینات کردےئے ہیں تاکہ شرکاء کو ٹریفک کا کوئی پرابلم نہ ہو۔

انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنی نگرانی میں ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارتے ہوئے رواں دواں رکھیں۔طیب حفیظ چیمہ نے چہلم حضرت امام حسین کے سلسلے میں متوقع جلوس کے راستوں کا وزٹ بھی کیا اور ٹریفک کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریفک افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے عارضی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ پوری محنت اور لگن سے ڈیوٹی کرتے ہوئے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزاریں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر نظر رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ چہلم پروسیشن کے روٹ پر کوئی بھی گاڑی،موٹر سائیکل،سائیکل تک نہیں آنے دی جائے گی جبکہ شرکاء کی گاڑیوں کی پارکنگ بھی روٹ سے کم از کم دو سو گز دور کرائی جائے۔ طیب حفیظ چیمہ نے عرس میں آنے والے شرکاء کو ہدایت کی کہ اپنی گاڑیاں مقررہ پارکنگ ایریاز میں ہی کھڑی کریں اور ٹریفک سٹاف کی ہدایت پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کابہاؤمتاثر نہ ہو۔

وارڈنز شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ٹریفک بارے ہدایات پر عمل کروائیں۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ رانگ پارکنگ سے اجتناب کریں اور کسی بھی شکایت یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 042-1915 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :