امریکہ سمیت انٹرنیشنل کمیونٹی کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرے ، بیرسٹر سلطان محمود

منگل 1 دسمبر 2015 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت انٹرنیشنل کمیونٹی کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرے کیونکہ بھارت نہ صرف کشمیری عوام کو انکے حق خود ارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہاء کیے ہوئے ہے۔

کشمیریوں نے نائن الیون کے بعد بندوق نیچے رکھ دی تھی لیکن بھارت کی طرف سے ریاستی دہشت گردی اب بھی جاری ہے جس وجہ سے کشمیری نوجوان بھی جمہوری تحریک چلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔لہٰذا انٹر نیشنل کمیونٹی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے بھارت کو مزید بربریت سے روکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پرامریکن ایمبیسی کے پولیٹیکل قونصلرایئن میککیری (Ian MacCary)سے ایک ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی سفارتکار کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تیسری دنیا کی دو ایٹمی طاقتوں کوانکے حال پر نہ چھوڑا جائے بلکہ انکے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرکے امن کی کوششیں کی جانی چاہیں اور وہ اسی صورت میں امن قائم ہو سکتا جبکہ مسئلہ کشمیر حل ہو۔ امریکہ سپر پاورہے اور اسکی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسے کوشش کرنی چاہیے کہ وہ پاک، بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئے خلیج کو کم کرے۔ دونوں ممالک کے درمیان کو ئی بھی چھوٹا یا بڑاحادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔جو پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے امریکہ خطے میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :