انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2015ء کے ٹی ٹونٹی کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی

منگل 1 دسمبر 2015 16:57

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2015ء کے ٹی ٹونٹی کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2015ء کے ٹی ٹونٹی کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی جبکہ رواں سال ٹاپ ٹیموں میں جیت ہار کے تناسب کے اعتبار سے پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے جس نے 10میں سے چھ میچز جیتے ہیں جبکہ تین میچز ہارنے کے علاوہ ایک میچ ٹائی کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش سائیڈکو عموماً مختصر فارمیٹ کی اوسط درجے کی ٹیم قرار دیا جاتاہے مگر یہ بات سب کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے کہ وہ 2015ء کے کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے۔

پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر اعدادوشمار کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2015ء کے ٹوئنٹی20کیلنڈرایئر کی فتح و شکست کے تناسب کے اعتبار سے نہ صرف کامیاب ترین ٹیم بن گئی ہے بلکہ سال میں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بھی ہے جس نے سال کے دوران کھیلے گئے پانچ میچو ں میں سے چار جیتے ہیں جبکہ صرف ایک میچ ٹائی کیا ہے تاہم اْسے کسی میچ میں ناکامی کا سامنانہیں کرناپڑا۔

(جاری ہے)

رواں سال انگلینڈکے خلاف دوسری کوئی بھی ایسی ٹیم ہے جسے شکست کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو حتیٰ کہ آسٹریلیانے سال میں اس فارمیٹ کا اب تک صرف ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اْسے شکست کا سامناکرنا پڑا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں سال ٹاپ ٹیموں میں جیت ہار کے تناسب کے اعتبار سے پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے جس نے 10میں سے چھ میچز جیتے ہیں جبکہ تین میچز ہارنے کے علاوہ ایک میچ ٹائی کیاہے۔ پاکستان نے 2015ء میں اپنی چھ میں سے چار فتوحات زمبابوے کے خلاف حاصل کی ہیں جبکہ دیگر دو کامیابیاں اْسے سری لنکا کے خلاف نصیب ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :