داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے جہاں و ہ وقتاً فوقتاً اپنے مقامات بدلتا رہتا ہے ،بھارتی حکومت کاایک بار پھر الزام

حکومت وقتاً فوقتاً پاکستانی حکام کو داؤد ابراہیم کے پاسپورٹ اور رہائشی پتے سمیت دیگر تفصیلات سے آگاہ کرتی رہی ہے، پڑوسی ملک سے داؤدا براہیم کی حوالگی کی بھی درخواست کی گئی ، حکومت مختلف چینلز کے ذریعے اس معاملے پر پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالتی رہے گی ، وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی پرتھی بھائی چوہدری کا لوک سبھا میں بیان

منگل 1 دسمبر 2015 17:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) بھارتی حکومت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے جہاں و ہ وقتاً فوقتاً اپنے مقامات بدلتا رہتا ہے ۔منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی پرتھی بھائی چوہدری نے ایوان کو بتایاکہ بھارت کو مطلوب انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے اور وہاں وقتاً فوقتاً اپنے مقامات بدلتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً پاکستانی حکام کو داؤد ابراہیم کے پاسپورٹ اور رہائشی پتے سمیت دیگر تفصیلات فراہم کی جاتی رہی ہیں ۔بھارتی وزیر نے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ پڑوسی ملک سے داؤدا براہیم کی حوالگی کے بارے میں بھی درخواست کی گئی ہے ، حکومت مختلف چینلز کے ذریعے اس معاملے پر پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالتی رہے گی ۔اس سے قبل وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایوان کو بتایا تھاکہ حکومت داؤد ابراہیم کو واپس لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

متعلقہ عنوان :