سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کراچی میں ملٹری پولیس اہلکار وں پرحملے کی شدید مذمت

منگل 1 دسمبر 2015 17:22

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کراچی میں ملٹری پولیس اہلکار وں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں سردار ایاز صادق سپیکر اور مرتضی جاوید عباسی قائمقام سپیکرقومی اسمبل کی کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائر نگ کی شدید مذمت کی ہے۔ سپیکر اور قائمقام سپیکر کا شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔